ج*پرائس کنٹرول مہم کامیابی سے جاری، گراں فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

- سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی، آٹا، چینی اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے

پیر 29 ستمبر 2025 20:25

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بازاروں اور منڈیوں کا معائنہ کر کے نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کھیرے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، آڑو میں 15 روپے اور انگور میں 5 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آلو، ٹماٹر، لہسن اور ادرک سمیت 22 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں، جبکہ سیب، کیلا، ناشپاتی اور کھجور سمیت پانچ پھل سرکاری نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ شہر میں روٹی 14 روپے فی عدد، چینی 175 روپے فی کلو، اور آٹے کا 10 کلو تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا ضلعی انتظامیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں