گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام اینٹی کرپشن کے عنوان سے متعلق تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

%قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام اینٹی کرپشن کے عنوان سے متعلق تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیاتقریری مقابلے کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ تھے۔جبکہ ججز کے فرائض گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر آغا عثمان شاہ گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے پروفیسر تاج محمود پروفیسرحاجی شمس پندرانی نے سرانجام دیئے۔

تقریری مقابلے میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور گرلز ڈگری کالج کے طلبا طالبات نے بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے اور اینٹی کرپشن سے متعلق انگریزی اور اردو میں بہترین تقاریر پیش کیں انگریزی تقاریر میں پہلی پوزیشن گرلزڈگری کالج کے طالبہ مقدس نے حاصل کی دوسری پوزیشن پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالبہ رازمہ حلیم جبکہ تیسری پوزیشن پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالب علم محمود نے حاصل کی اسی طرع اردو تقاریر میں گرلزڈگری کالج کی طالبہ اقصی عبدالطیف دوسری پوزیشن لائبہ جبکہ تیسری پوزیشن سمیہ نے حاصل کی تقریری مقابلے کے شرکا سے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک انتہائی اہم موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیاہے کرپشن ایک ناسور ہے جو پورے نظام کو تباہ کردیتاہے اگرکسی قوم کسی معاشرے یا کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اسے بندوق یاکسی اور ہتھیار سے مارنے کی ضرورت نہیں اسے کرپشن پر لگادو ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صرف مالی بدعنوانی کو کرپشن نہیں کہتے بلکہ ڈیوٹی سے غیرحاضری بھی کرپشن میں شمار ہوتاہے اپنے سوچ کو مثبت نہ رکھنا بھی کرپشن ہوتاہے ہم سب کو مل کر اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑناہے ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات میں اس کے لیئے شعور پیداکریں تاکہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ پرنسپل گرلزکالج ثاقبہ امام اور ججز نے پوزیشن لینے والے طلباوطالبات میں شیلڈ تقسیم کئی