ٴفیصل آباد ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی فیصل آباد پر تقریب میں مقامی میڈیا کا داخلہ منع

ں*سکیورٹی سخت ،جگہ جگہ روڈ بلاک،ٹریفک کا نظام درہم برہم،شہریوں کو پریشانی کا سامنا

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

yفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی فیصل آباد پر تقریب میں مقامی میڈیا کا داخلہ منع،سکیورٹی سخت ،جگہ جگہ روڈ بلاک،ٹریفک کا نظام درہم برہم،شہریوں کو پریشانی کا سامنا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف گذشتہ روز ہیلی کاپٹر پر زرعی یونیورسٹی پہنچی یہاں پر زرعی یونیوسٹی کی طالبات نے استقبال کیا اور مریم نواز شریف کو گرین الیکٹرک بس میں سوار کرکے سخت سکیورٹی میں بوہڑاں والا گرائونڈ لایا گیا یہاں عام شہریوں کا داخلہ مکمل بند تھا اور صرف جس کو پاس جاری کئے تھے وہ ہی داخل ہوسکتے تھے جبکہ مقامی میڈیا کا بھی تقریب میں داخلہ منع تھا، میڈیا کو ایک سازش کے تحت با ہر رکھا گیا ، کہی میڈیا انتظا میہ کی کارکردگی ،شہر میں برھتی ہوئی واردات اور صحا فیوں کا دیرانہ مطا لبہ صحا فی کالو نی کے با رے میں نہ پو چھ لے ،فیصل آباد میں مریم نواز کے اس اقدام سے صحا فیوں میں مایو سی پائی گئی ، مریم نواز شریف کی آمد پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی،ٹریفک کے لئے تمام راستے بلاک کر دیے گئے ، تقریب میں 4000لو گو ں اہتما م کیا گیا جبکہ پا س14000لو گو ں کو جاری کئے گئے ، فیصل آباد میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں، فیصل آباد ڈویژن کیلئے 150الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسس دی جائیں گی، پہلے بڑے شہروں میں ترقی پہلے آتی تھی لیکن ہم نے میانوالی سے الیکٹرک بسس کا آغاز کیا، ان بسوں کا کرایہ صرف اور صرف 20 روپے ہے، ان میں فری وائی فائی اور اے سی ملے گی، خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص ہی