لاڑکانہ پولیس کے مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

پیر 29 ستمبر 2025 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) لاڑکانہ میں سرچ آپريشن کے دوران 18 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مختلف سب ڈویژنز کے تھانوں کی پولیس نے علی گوہر آباد، ھٹڑی غلام شاہ، مارکیٹ، حیدری، ماہوٹا، دڑی، سول لائن اور عاقل پیر شیر کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران عادی مجرموں کے ممکنہ موجودگی والی پناہ گاہوں کی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپريشن کے دوران متعدد مشتبہ و مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔کاروائیوں کے دوران اسلحہ، بھاری مقدار میں چرس، چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور لاکھوں مالیت کی چوری شدہ 5 عدد بھینسیں برآمد کر لی گئیں۔تھانہ مارکیٹ کی حدود گرلز کالج والے علاقے سے وانٹیڈ ملزم خمیسو جلبانی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ دڑی کی حدود ریلوے گودام والے علاقے سے منشیات فروش و ایکٹو کریمنل قدیر ابڑو کو پسٹل، گولیوں اور ہیروئن سمیت گرفتار کرکے تھانہ حیدری کی حدود عاقل روڈ والے علاقے سے منشیات فروش ملزم نعمت اللہ شیخ کو تقریباً دو کلو (1920) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب تھانہ حیدری کی حدود سے ملزم عاشق چانڈیو کو بھی بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ علی گوہر آباد کی حدود پھل روڈ والے علاقے سے منشیات فروش ملزم غلام حسین عرف غلام شیخ دو کلو (2000) گرام چرس سمیت اور وانٹیڈ ملزم ببلو شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سول لائنز کی حدود سے موٹرسائیکل چوریوں میں ملوث ملزم علی حسن میرانی کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیادوسری جانب تھانہ سول لائن کی حدود سے اغوا کیس میں ملوث ملزم عرفان ترک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ تھانہ سول لائن کی حدود سے دو ملزمان واجد بھنگر اور حارث دھامراہ کو شراب کی 06 بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا گیاتھانہ ھٹڑی غلام شاہ کی حدود ٹگڑ ولیج والے علاقے سے منشیات فروش ملزم مختیار شیخ کو ایک کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ماہوٹا کی حدود مری پھاٹک والے علاقے سے منشیات فروش ملزم عدیل شیخ تین کلو (3000) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کنگا پولیس نے عبدالقدوس ناریجو مرڈر کیس میں گرفتار ملزم عبدالقادر عرف کاشف بروھی سے دوران تفتیش آلائے قتل ( پسٹل اور گولیاں) برآمد کرلیں۔تھانہ عاقل پیر شیر کی حدود کچے والے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران گاؤں بھیڈا سے چوری شدہ پانچ عدد بھینسیں برآمد کرکے برآمد شدہ بھینسیں اصل اونر محمد سلیم کھوڑو کے حوالے کر دی گئیں۔

اللہ آباد پولیس کی بھینس چوری والی اطلاع پر ناکہ بندی شہری شاھد ابڑو کی چوری شدہ بھینس برآمد کر لی گئی۔تھانہ باڈہ کی حدود سے اشتہاری ملزم سانول خاصخیلی سمیت گٹکہ سیلر اخلاق جلبانی گٹکوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ لاشاری کی حدود کورکانی لاڑو والے علاقے سے ملزم دولت کورکانی کو شراب کی 04 عدد بوتلوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ رشید وگن کی حدود خیرپور جوسو روڈ والے علاقے سے دو جواری دلبر چانڈیو اور ننگر ناریجو کو کیش، موبائل فون CD70 موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس موقع پرایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع میں پائیدار امن کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انکے سہولت کاروں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔