محکمہ ایکسائزپنجاب کی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر رعایت حاصل کرنے کی 30ستمبرآخری تاریخ ہے

پیر 29 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق رواں سال2025کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5فیصد رعایت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کائونٹرز رات 9بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ شہری بروقت اپنے واجبات ادا کر سکیں۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہری 30ستمبر تک اپنے ٹیکس جمع کروا کر 5فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور ایک ذمہ دار و فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :