ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

پیر 29 ستمبر 2025 21:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پولیس نے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے چرس،بھنگ اور چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدرالدین گوپانگ نے بمعہ سٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم دلاور عرف دلو چانولی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر نے بمعہ سٹاف دوران گشت خفیہ نے اطلاع پر وارہ ٹو گاجی کھہاوڑ روڈ نزد سبیل موڑ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم اعجاز چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر غلام مصطفیٰ کھوسو نے بمعہ سٹاف نے چھاپہ مار کارروائی میں شہری وشال کمار دیوان کے گھر سے چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔