مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے ، عمر عبداللہ

منگل 30 ستمبر 2025 00:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اوربھارتی حکومت کو کشمیریوں کے صبر کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے خبردار کیاکہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیاجانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر کی صورتحال کسی بھی لمحے تبدیل یوسکتی ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر کا ریاست کا درجہ ہمارا حق ہے۔ لداخ کے لوگ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ کررہے ہیں ۔عمر عبداللہ نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ وادی کشمیر میں بے گناہوں کو تکلیف پہنچے اور ہم پرامن طریقے سے اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے ۔عمرعبداللہ نے یاد دلایا کہ بھارتی حکومت نے ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ کوبھی یقین دہانی رائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔اب ریاستی حیثیت بحال کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ جائز ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔