آزادی مارچ کیس ،عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

منگل 30 ستمبر 2025 02:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وزیر صحت عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو آزادی مارچ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، عمران اسماعیل، عامر کیانی و متعدد پی ٹی آئی کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے ۔بعد ازاں عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :