۳جیکب آباد ،جیکب آباد میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،بیوپاری کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات چوری

منگل 30 ستمبر 2025 03:55

‘جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)جیکب آباد میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رکا ،کھاد کئے بیوپاری کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات چوری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ڈنگرمحلہ میں کھاد کے بیوپاری سنتوش کمار کے گھر میں نقب لگا کر چور چار لاکھ مالیت کے زریورات چوری کرکے لے گئے اہل خانہ کراچی گئے ہوئے تھے کہ واردات ہوئی گھر لوٹے تو کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا اور چھت کو نقب لگا کر چور گھر میں داخل ہوئے جس کی اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :