-جیکب آباد ،شہر میں چوری کے وارداتوں کے مزید 2 مقدمات درج ،کباڑیوں سمیت 7افراد نامزد

منگل 30 ستمبر 2025 03:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)جیکب آباد شہر میں شہر میں چوری کے وارداتوں کے مزید دو مقدمات درج ،کباڑیوں سمیت 7افراد نامزد ،پولیس نے گرفتاری ظاہر نہ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سٹی تھانہ کی حدود میں دوکانوں سے ہونے والی چوری کی وارداتوں پر ارشاد علی شاہ اور عامر علی کی مدعیت میں کباڑیوں سمیت 7ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں اسحاق سیال ،مختیار گوپانگ ،عبدالستار ابڑو،حیدر گھلواور افتخار بھٹی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دو نامعلوم ہیں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہی

متعلقہ عنوان :