پیرس سینٹ جرمین کو بڑا دھجکا، بارسلونا کے خلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی انجری مسائل کا شکار

منگل 30 ستمبر 2025 09:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) کا چیمپئنز لیگ میں 2 اکتوبر کو اہم میچ میں بارسلونا کے خلاف مقابلہ ہے، لیکن ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا ہے۔اے ایف پی کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے سٹار کھلاڑی عثمان دیمبیلے جو حال ہی میں بیلون ڈی اور 2025 جیت چکے ہیں، ران کی چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

وہ اپنے سابقہ کلب بارسلونا کے خلاف کھیلنے کے منتظر تھے، لیکن اب ان کو بحالی صحت کے لئے کم از کم دو ہفتے مزید آرام کرنا ہوگا۔عثمان دیمبیلے نے گزشتہ سیزن میں 35 گول کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ، اور یہ ان کے لیے بارسلونا کے خلاف ایک یادگار مقابلہ ہو سکتا تھا۔ عثمان دیمبیلے نے کہا کہ میرا بحالی صحت کا عمل جا رہی ہے، میں جلد واپس آ جاؤں گا۔

(جاری ہے)

دیگر زخمی کھلاڑیوں میں نوجوان فارورڈ ڈیزائر ڈوئے جو پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں ،کپتان مارکینیوس ران کی انجری کا شکار ہیں ،مڈ فیلڈر ژاؤ نیویس کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے ،ویتینہ اور کوارٹسخیلیامیچ کے دوران تازہ چوٹ کے بعد باہر کر دیے گئے تھے۔پیرس سینٹ جرمین کے کوچ لوئس انریکے نے کہا ہے کہ ہمارے کئی کھلاڑی زخمی ہیں، لیکن ہمیں حالات کا مثبت انداز میں سامنا کرنا ہو گا کیونکہ ہمیں اس صورتحال کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔لوئس انریکے نے کہا کہ ہر بڑی ٹیم اس مصروف کیلنڈر کی وجہ سے انجری مسائل کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :