Live Updates

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابرعلاؤالدین کا اسسٹنٹ کمشنرآفس دیپالپور، اوکاڑہ کا دورہ

منگل 30 ستمبر 2025 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس دیپالپورکا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن اور پوسٹ فلڈ ریلیف ایکٹیویٹیز بارے بریفنگ دی۔متعلقہ محکموں کے افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مفاد عامہ کے پروگرامز پر پیشرفت بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت پنجاب کے مفاد عامہ کے اہم اقدامات پرعمل درآمد بارے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔وزیراعلیٰ کی انسداد تجاوزات و ستھرا پنجاب مہم، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کارکردگی اور روڈز کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ بریگیڈیئربابرعلائوالدین نے اربن یونٹ کے حکام کو سیلاب متاثرین کے سروے کو شفاف بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کو اس سلسلہ میں مؤثر انداز میں مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے لیے ذاتی طور پر سرویلنس اور انسپیکشن کا عندیہ دیا۔انہوں نے مفاد عامہ کے منصوبوں پر سستی اور کاہلی سے کام لینے والے افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے احکامات جاری کئے۔چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن امداد کا وعدہ کیا ہے۔

سیلاب متاثرین کے نقصانات کے لیے جاری سروے تمام متعلقہ محکموں کے لیے اہم ذمہ داری ہے۔ بریگیڈیئر(ر)بابرعلائوالدین نے کہاکہ سروے کی ٹیموں میں شامل اہلکار دیانت داری سے اٹھائے گئے حلف کو وفا کریں۔ تجاوزات کے خلاف منظم مہم کو کامیابی سے جاری رکھا جائے۔ستھرا پنجاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔عوامی بہتری کے تمام منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے محنت سے کام کیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات