ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت بینوولینٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس

منگل 30 ستمبر 2025 13:33

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بی ایف کے ایک ہزارچودہ مختلف درخواستوں کی منظوری دے دی۔ بینوولینٹ فنڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،ایم ایس ڈی ایچ ہسپتال جوہرآبادسمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس مین محکمہ ایجوکیشن ،ایریگیشن،فاریسٹ،ہیلتھ ودیگر کے ملازمین کےوظیفہ گرانٹ حاصل کرنے والے بچوں کے 799 کیسز ،میرج گرانٹ105 ،کفن دفن 90،ماہانہ امداد 20 کیسز کی منظوری دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد قاضی آصف محمود قاضی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد بی ایف گرانٹ کی چاروں کٹیگریز کے کیسوں کی منظوری دی۔\378

متعلقہ عنوان :