ایف آئی اے امیگریشن نےغیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان داخل ہونے والے دو افغان مسافروں کو ڈیپورٹ کردیا

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت 2 افغان مسافروں کو طورخم بارڈر پر ڈیپورٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں عبدالمتین اور بی بی عاصمہ شامل ہیں،عبدالمتین نامی مسافر نے ضیارمل صدیق نامی مسافر کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ بی بی عاصمہ نے بھی ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان آنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے،دونوں مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔