پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں، سردارایازصادق

منگل 30 ستمبر 2025 21:29

پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں، سردارایازصادق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’’فتح-4‘‘ گراؤنڈ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’’فتح-4‘‘ کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاعی نظام کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش خیمہ اور ہماری عسکری صلاحیتوں اور سائنسی ترقی کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے انجینئرز اور سائنسدان انتہائی باصلاحیت اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں انکا کردار قابل ستائش ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں اور قوم کو ان کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں پیش رفت ملکی دفاع کو مضبوط اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور عظیم قربانیاں پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضامن ہیں۔