ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی مینگورہ میں جعلی کولڈرنک سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ٹرک میں بھری جعلی کولڈرنک برآمد ،ضبط کرکے ضائع کر دیا گیا،متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

منگل 30 ستمبر 2025 19:10

بابوزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ارحم مختار نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید عمران علی شاہ اور حلال فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم کے ہمراہ شہری کی اطلاع پر مینگورہ شہر میں جعلی کولڈرنک سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ایک ٹرک میں بھری ہوئی جعلی کولڈرنک برآمد کر لی گئی جسے موقع پر ضبط کرکے ضائع کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ارحم مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اور مضر صحت اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں، ٹرانسپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں کے لیے یہ آخری وارننگ ہے کہ وہ فوری طور پر یہ غیر قانونی کام چھوڑ دیں۔

عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید عمران علی شاہ نے کہا کہ مضر صحت مصنوعات تیار کرنے اور بیچنے والے معاشرے کے دشمن ہیں اور عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ایسے غیر قانونی کاروبار کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :