محسن نقوی کی فتح فور کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری قیادت کو مبارکباد

منگل 30 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقامی وسائل سے تیار کردہ فتح فور کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتح فور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں ، انجینئرز اور عسکری قیادت کا شاندار کارنامہ ہے، قوم کو بھی فتح فور کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور مہارت کو سراہتے ہیں، کامیاب تجربہ وطن کی دفاعی تیاریوں میں قابل اعتماد قدم ہے، فتح فور کا کامیاب تجربہ اس عزم کا عکاس ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔