جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کر دی

منگل 30 ستمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید ایک ہفتے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

ملزمہ کواین سی سی آئی اے نے چند روزقبل اچھرہ سے گرفتار کیا تھا،ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف ٹویٹ اورصوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔