×فیصل آباد ، مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت احتیاطی تدابیر کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت

منگل 30 ستمبر 2025 20:15

Oفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت احتیاطی تدابیر کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھروں کی ممکنہ افزائش میں تیزی آنے کا امکان ہے تاہم ڈینگی مچھروں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے واسا ہیڈ آفس سمیت تمام دفاتر، ڈسپوزل اسٹیشنز اور پانی کی ٹینکیوں کی چھتوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی، کوریڈور سمیت دیگر جگہوں پر کباڑ کا سامان فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔اسی طرح کمروں میں لگے ایئرکولرز اور واٹر ڈسپنسرز کی ٹریز کو بھی روزانہ صاف کرنا چاہیے۔انہوں نے ایڈمنسٹریشن افسران کو بھی تاکید کی کہ وہ مختلف دفاتر کی اچانک انسپکشن کریں اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھروں کی افزائش نہ ہو سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر انسداد ڈینگی کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جا رہا ہے تاہم اس میں مزید مانیٹرنگ کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :