عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے بچانے کےلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے ، منفی پروپیگنڈہ پر یقین مت کریں ، وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال

منگل 30 ستمبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے بچانے کےلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے ، عوام منفی پروپیگنڈہ پر یقین مت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی پی ایس او ایس سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیرِ صحت نے آئی پی ایس او ایس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں آگاہی بڑھتی ہے بلکہ اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایگزیکٹو آفیسر نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق عوامی رویوں اور آگاہی بارے بریف کیا ، احتیاط علاج سے بہتر ہے ہمیں لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ صحت مصطفی کمال کی جانب سے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوانے کے عملی اقدام کے بعد عوامی رویے میں نمایاں بہتری آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد مثبت رائے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، عوام کے منفی رجحان میں 20 فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ایف ڈی آئی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :