دیر سے خوارج کا خاتمہ، عوام کا آپریشن کے بعد پاک فوج کا پرتپاک استقبال، شانہ بشانہ لڑنے کا عزم

بدھ 1 اکتوبر 2025 05:15

دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)عوام نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں پاک فوج کے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، علاقے کی فضاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔خوارج کے خاتمہ کیلئے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور پاک فوج کی موجودگی سے علاقے میں امن و امان کے قیام پر اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :