ایف آئی اے ملتان کاٹھٹھہ صادق آبادکے نواحی چک میںچھاپہ ،جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار

بھاری مقدار میں جعلی کرنسی،نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل،ڈائی پیکٹس اور دیگر سامان بھی برآمد، 6ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:15

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)ایف آئی اے ملتان کاٹھٹھہ صادق آبادکے نواحی چک میںچھاپہ ،جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار ،بھاری مقدار میں جعلی کرنسی،نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل،ڈائی پیکٹس اور دیگر سامان بھی برآمد، گینگ کے مزید 6ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گائوں چک نمبر 133 دس آر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی تیار کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی کرنسی نوٹ، کیمیکلز، ڈائی پیکٹس اور رنگ برآمد کر لیے گئے۔ کارروائی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گینگ کے مرکزی ملزم محمد مدثر ولد عبدالرزاق کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ مزید 5 سے 6 ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے ملتان نے مقدمہ نمبر498/25بجرم 489 PPC درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :