چمکنی پولیس مقابلہ میں خطرناک راہزن زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) چمکنی پولیس نے پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک راہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےاسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہے ،پولیس جیسے ہی پہنچی تو پہلے سے موجود ملزمان نے باارادہ قتل فائرنگ کی جن کی فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل گاڑی گولیاں لگ کر نقصان رسیدہ ہو گئی،پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کیلئے جوابی فائرنگ کی،کراس فائرنگ کے بعد ایک خطرناک سنیچر کو زخمی حالت میں قابو کرلیا جس کی شناخت نور خان کے نام سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لیا گیا۔ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس مقابلے کے دوران گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان فرار ہونے میں ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہے۔