فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں عطائیت کے ہاتھوں ایک اور خاتون جاں بحق

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:09

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)جڑانوالہ عطائیت کے ہاتھوں ایک اور خاتون جاں بحق تفصیلات کے مطابق شہروانہ سٹاپ پر عطائی رانا صابر خود کو مبینہ طور پر ایم ایم بی ایس ظاہر کرکے چیڑ پھاڑ کرنے لگا۔مبینہ طور پر ایل ایچ او شبانہ بھی مذکورہ کلینک پر انسانی جانوں پر تجربات کرنے لگی۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن عطائی ڈاکٹر رانا صابر اور مبینہ طور پر ایل ایچ وی نے خاتون کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

جاں بحق ہونیوالی خاتون شمائلہ ساکن 59 گ ب کو مذکورہ کلینک کر لے جایا گیا تھا۔دوران آپریشن بچہ پیدا ہونے کے بعد عطائی ڈاکٹر اور مبینہ ایل ایچ وی(شبانہ)کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔معاملہ کو دبانے کیلئے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی گزشتہ روز تدفین کر دی گئی۔عوامی سماجی حلقوں کا مذکورہ عطائی ڈاکٹر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔

متعلقہ عنوان :