پشاور، خیبرمیڈیکل یویورسٹی میں شوگر، بلڈ پریشراوردیگرامراض کے لیے تین روزہ میڈیکل کیمپ جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پشاور، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ہسپتال فیز5حیات آباد پشاورمیں شوگر، بلڈ پریشراوردیگرامراض کے لیےتین روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا آغازہوگیا، کیمپ تین اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں عوام کے لیے مفت طبی معائنہ اورمختلف ٹیسٹوں کی سہولیات دستیاب ہے، وائس چانسلر(کےایم یو) پروفیسرڈاکٹرضیاء الحق کا کہنا ہے کہ شوگراوربلڈ پریشر خاموش قاتل ہیں۔

ان کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوگراوربلڈ پریشردنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے بڑھنے والی بیماریاں ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں اورہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان دونوں امراض کی بروقت جانچ اورعلاج نہ صرف مریض کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ انہیں مزید پیچیدگیوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شوگراوربلڈ پریشرکی بڑھتی ہوئی خطرناک شرح کے پیش نظرخیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے ماہرڈاکٹروں اورپروفیسرزکی زیر نگرانی عوامی شعوراجاگر کرنے اوربروقت تشخیص کی غرض سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، تشخیص اور ضروری ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرضیاء الحق نے اس موقع پرکہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا یہ اقدام عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کی ایک اہم کوشش ہے جس سےعام شہری مستفید ہوکراپنی صحت کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔