پنجاب میں ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

تیسرے مرحلے میں 35,000افراد کو ہمت کارڈ جاری کئے جائیں گے

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہمت کارڈ فیز 3کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے،تیسرے مرحلے میں 35,000افراد کو ہمت کارڈ جاری کئے جائیں گے،پہلے مرحلے میں 40ہزار ،دوسرے مرحلے میں 25ہزار افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے۔دو مراحل میں مجموعی طور پر 65ہزار ہمت کارڈ جاری ہو چکے ہیں،اب 1لاکھ سپیشل پرسنز کو سہ ماہی 10ہزار 500روپے دئیے جائیں گے۔وزیراعلی کی ہدایت پر رواں سال 2لاکھ ہمت کارڈ تقسیم ہوں گے،ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ہمت کارڈ افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے کی جانب انقلابی قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :