Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں پیرا فورس کو فلی فنگشنل کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا اور ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں پیرا فورس کو فلی فنگشنل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا اور ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر را نے پیرا فورس پریڈ کا معائنہ کیا۔پیرا فورس نے نظم وضبط ، مہارت اور جذبے سے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر را نے پیرا فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گراں فروشی، ذخیر اندوزی اور تجاوزات کا خاتمہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ، پیرا فورس گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خلاف بہترین کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم ایک ٹیم ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔پیرا فورس سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے جوانوں محنت، لگن اور جانفشانی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ دوران کاروائی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، بدتمیزی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔پیرا فورس عوام کیلئے موثر اور قابل اعتماد ادارہ بن کر ابھرے۔گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق آپریشن کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب میں پیرا فورس کی خدمات کو بھی سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ایس ڈی ای او پیرا فورس رمشاعبدالرحمن اور دیگر افسران موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات