
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرذوالفقار علی
بدھ 1 اکتوبر 2025 14:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے گھروں میں مچھر دانی کے علاوہ مچھر مار سپرے اور لوشن کاا ستعمال کریں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے پانی کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو صاف پانی میں پرورش پاتا اور طلوع و غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں صاف پانی کے برتن مثلاً گھڑے،ڈرم، بالٹی وغیرہ میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، گملوں اور کیاریوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ رات کو سوتے وقت مچھر مار سپرے لازمی کیا جائے جبکہ صبح و شام کے وقت گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ تیز بخار، جلد پر خارش،جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا، آنکھوں، سر و جوڑوں میں درد محسوس ہونا، ابکائیاں اور قے ڈینگی بخار کی علامات ہیں اس لئے اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن،و یگن و بسوں کے اڈوں، پانی کے جوہڑوں اور مچھر کی افزائش کے دیگر مقامات پر سپرے کا آغاز بھی کیاجارہاہے تاکہ ڈینگی لاروے کاخاتمہ یقینی ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
-
ملتان‘ جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے‘ مریم نواز
-
ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
-
کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کوئٹہ،وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارغلام مصطفٰی کو گیس کے بل میں 209،736 روپے کا ریلیف فراہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.