سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ، 4 ملزمان گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سکھر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے خفیہ اطلاع پر بندر وال کے قریب کارروائی کی جس میں منشیات سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 135 عدد گٹکہ و ماوہ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں اسداللہ گڈانی، محمد نواز انصاری اور راشد کمبر شامل ہیں ۔ ملزمان کے خلاف منشیات گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ جانگھڑو نے دوران سنیپ چیکنگ حدود میں کارروائی کی جس میں منشیات گٹکہ سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم ندیم علی میتلو کے قبضے سے 2 عدد گٹکہ آداب چھالیہ کے پیکٹ برآمد کیے گئے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :