فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نو منتخب عہدیدار ان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی اور کام شروع کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ سمیت دیگر عہدیدار ان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی اور کام شروع کردیا نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ کا -- فیصل آباد میں تیار ہونے والی مصنوعات کو بڑی نمائش کے ذریعے مقامی، صوبائی ، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا اعلان۔

آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسر ے بڑے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران اور گروپ لیڈ ر میاں ادریس کی مشاوارت سے گذشتہ روز 24ایگزیکٹو ممبران میں نئے عہدیدار ان کا اعلان کیا گیا نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ،سینئرنائب صدر نویداکرم شیخ جبکہ نائب صدر انجیئرعاصم منیر کو نامزد کیا گیاسالانہ اجلاس کے بعد نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ سمیت دیگر عہدیدار ان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی اور کام شروع کردیا یادرہے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے چیمبرز میں اس سال انتخابات نہیں ہوئے آئندہ شیڈول کے مطابق ستمبر 2026ء میں دو سال کیلئے تمام ایگزیکٹوممبران کا انتخاب کیا جائے گااس موقع پر نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ نیسبکدوش ہونے والے صدر ریحان نسیم بھراڑہ اوردیگر عہدیداروں کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اُن کے روڈ میپ میں موجودہ صدر کی طرف سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں کاروباری تنظیمیں ہیں تاہم بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمیں چیمبر کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو نا ہوگا۔ انہوں نے اپنے دور میں --’’ Made in Faisalabad‘‘ نمائش کے انعقاد کا عندیہ دیا اور کہا کہ اِس کے ذریعے فیصل آباد کی مصنوعات کو مقامی، صوبائی ، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمیں قومی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں چلانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کوکھرڑیانوالہ تک چلایا جائے۔ انہو ںنے امن و امان کی بحالی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مزید کیمرے لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر وفاقی بجٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جبکہ ہمیں صوبائی بجٹ کی تیاری میں بھی اپنا بھر پور کردار اد اکرنا چاہیے۔