عالمی نمبر ایک سپین کے کارلوس الکاراز نے جاپان اوپن ٹائٹل جیت لیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:55

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) عالمی نمبر ایک سپین کے کارلوس الکاراز نے جاپان اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ٹوکیو میں کھیلے گئے اے ٹی پی 500ایونٹ کے فائنل میں کارلوس الکاراز نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سال 2025 کے اپنے شاندار کیریئر میں آٹھواں ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی ٹینس سٹار نے فرٹز کو چھ۔4اور چھ۔4سے ہراکر نہ صرف اس سیزن میں اپنی 67ویں فتح حاصل کی بلکہ مینز گیم میں اپنی حکمرانی کو مزید مضبوط کیا۔جاپان اوپن کے ساتھ کارلوس الکاراز کے مجموعی طور پر ٹور سطح کے ٹائٹلز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :