وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:31

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں بھارتی سرپرستی  میں  سرگرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک میں قیام امن کے لیے نمایاں قربانیاں اور کامیابیاں حاصل کیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :