لاہور ،بجلی کا میٹر اترنے پر سفاک بیٹے کے تشدد سے باپ جاں بحق

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں بجلی کا میٹر اترنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑ ا ہوا جس پر بیٹے کے تشدد سے باپ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ملزم ابوبکر نے بحث و تکرار کے دوران اپنے والد عبدالمجیدکو دھکا دے دیا، دھکا لگنے سے 58سالہ عبد المجید زمین پر گرا ،ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی سٹی کے مطابق ملزم ابوبکر کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :