فیصل آباد ،فیصل آباد ڈویژن میں فضائی آلودگی ، سموگ کی روک تھام اور مانیٹرنگ کے لئے 16 رکنی سموگ مانیٹرنگ و کنٹرول کمیٹی قائم

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:40

I فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد ڈویژن میں فضائی آلودگی ، سموگ کی روک تھام اور مانیٹرنگ کے لئے 16 رکنی سموگ مانیٹرنگ و کنٹرول کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی کے چیئرپرسن کمشنر فیصل آباد ہوں گے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، سی پی او، سی ٹی او، ڈی جی ایف ڈی اے، ڈائریکٹر ماحولیات،ایم ڈی واسا، ڈی جی پی ایچ اے، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اورمحکمہ صنعت و زراعت کے نمائندے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹ سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹ سائنسز کے چیئرمین اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی ذمہ داریوں میں ایئر کوالٹی انڈکس کی مانیٹرنگ،آلودگی کے مقامات کا تعین، دھواں چھوڑتی گاڑیوں، صنعتی یونٹس، فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے کے خلاف ایس او پیز کا نفاذ شامل ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں میں صفائی ستھرائی اور سرسبز ماحول کے فروغ، میڈیا کے ذریعے صحت عامہ سے متعلق آگاہی مہم چلانے اور فضائی آلودگی و سموگ کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹس کا جائزہ لینا بھی کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ہوگا۔کمیٹی اکتوبر2025ء سے جنوری2026ء تک ہفتہ میں دو بار اجلاس منعقد کرے گی اور اپنی عملدرآمد رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی

متعلقہ عنوان :