ٴْپشاور،صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کا محتسب خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ پشاور کا دورہ

گ*روباب مہدی کو بطور محتسب خیبر پختونخوا ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:40

۵پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے محتسب خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ پشاور کا دورہ کیا اور روباب مہدی کو بطور محتسب خیبر پختونخوا ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی صوبائی وزیر نے روباب مہدی کی انصاف پسندی، انسانی حقوق کے فروغ، اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اُن کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصاً خواتین اور معاشرتی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روباب مہدی کی قیادت میں محتسب دفتر مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست کردار ادا کرے گا ۔

ملاقات کے دوران محنت کش خواتین کو درپیش مسائل، اُن کے پیشہ ورانہ و قانونی حقوق کے تحفظ، اور محفوظ و مساوی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام مزدوروں، خصوصاً خواتین کے لیے منصفانہ، محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے روباب مہدی نے صوبائی وزیر فضل شکورخان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کوششوں کو سراہا انہوں نے اداروں کے درمیان تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انصاف کی فراہمی، صنفی مساوات، اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کا دفتر ہر شہری، خاص طور پر کام کرنے والی خواتین، کو انصاف، تحفظ اور عزتِ نفس کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے صوبا وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ روباب مہدی کا وسیع تجربہ اور اصولی قیادت صوبے میں انصاف اور جواب دہی کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی

متعلقہ عنوان :