ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں تیزاب گردی کا واقعہ، ملزم گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ملتان کے علاقے تھانہ مخدوم رشید کی حدود چاہ خان والا میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو رنجش کی بنا پر ملزم علی رضا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ساس نسرین بی بی اور سالی چاندنی بی بی پر تیزاب پھینک دیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، متاثرہ خواتین کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے نوٹس پر پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناءایس پی صدر خدیجہ عمر نے ہسپتال جا کر متاثرہ خواتین کی عیادت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنا کر ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :