بڈگام میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بڈگام کے گائوں شلنار میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے کیلئے آنے والی فائر سروس کی ایک گاڑی راستے میں حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں چار فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔ خاکستر ہونے والا مکان محمد شعبان نامی شخص کا تھا۔زخمی فائر فائٹرز کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خان صاحب منتقل کیا گیا۔آتشزدگی کے واقعے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔