آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہرے، 6 شہری اور 3 پولیس اہلکارجاں بحق ، 172 پولیس اہلکارزخمی

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 6 شہری اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 172 پولیس اہلکارزخمی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی آئی ڈی آزادکشمیر سے جاری بیان کے مطابق 12 پولیس اہلکارشدید زخمی ہیں جبکہ پرتشدد مظاہروں سے 50 سویلین بھی زخمی ہیں ۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں ،سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پر کان نہ دھریں ، مستند اور مصدقہ خبروں کو ہی شئیر کریں۔