
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
یو این
جمعرات 2 اکتوبر 2025
02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں بھی ادارہ عالمی سفارت کاری کا اہم ترین مرکز ہے اور اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں 189 عالمی رہنماؤں کا خطاب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ اقوام متحدہ سیاسی اور مالی دباؤ کا شکار ہے لیکن آج اس ادارے کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔
بعض عناصر مشکل حالات اور ناکامیوں کو بنیاد بنا کر اس کی اہمیت جھٹلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جنرل اسمبلی کے اجلاس نے ایسے شبہات کو ختم کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سفارت کاری اور مکالمے کا گھر ہے اور خاص طور پر جنرل اسمبلی کا کردار حالیہ دنوں پہلے سے کہیں بڑھ گیا ہے۔
(جاری ہے)
اگر بعض مسائل کے حل میں ناکامی کا سامنا ہو تو تب بھی یہ اقوام متحدہ کی بطور ادارہ ناکامی نہیں ہوگی۔
اقوام متحدہ کی طاقت کا انحصار تمام ممالک کی اس سے اجتماعی وابستگی اور اس کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے پر ہے۔ترقی نہیں تو امن نہیں
اینا لینا بیئربوک نے پریس کانفرنس میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے کی کارروائی کا خلاصہ بھی پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی امن و سلامتی کا مسئلہ توجہ کا مرکز رہا۔
رکن ممالک نے نہ صرف غزہ، یوکرین اور سوڈان میں جاری جنگوں پر گفتگو کی بلکہ ان تنازعات پر بھی روشنی ڈالی جو دنیا کی توجہ سے محروم ہیں۔ کئی رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) مکمل طور پر حاصل نہ کر لیے جائیں۔اجلاس میں انہوں نے تقریباً 70 دوطرفہ ملاقاتیں کیں جن میں بنیادی طور پر پائیدار ترقی، ماحولیاتی بحران سے نمٹنے اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔
جنرل اسمبلی کی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات سے متعلق معاملات بھی دوطرفہ بات چیت کا ایک اہم حصہ تھے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے ممالک میں واپس جا کر اس بات پر غور و فکر جاری رکھیں کہ اقوام متحدہ کو کس طرح مزید موثر، زیادہ مضبوط اور موجودہ مسائل کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
خاتون سیکرٹری جنرل؟
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کسی خاتون کی تقرری کے امکان کی بابت ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے رکن ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے 80ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں زیر بحث آنے والے دیگر موضوعات کی جانب بھی توجہ دلائی جن میں غیر متعدی بیماریاں، نوجوانوں سے متعلق مسائل اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔
اینالینا بیئربوک نے کہا کہ اب وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے اور سبھی 'اتحاد میں بہتری' کے نعرے کی روح کے مطابق دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.