
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
یو این
جمعرات 2 اکتوبر 2025
01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لبنان میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لوگوں کی تکالیف برقرار ہیں اور دس ماہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 100 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے لبنانی مسلح افواج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے اس معاہدے کی ہزاروں مرتبہ خلاف ورزی کی ہے جس میں مبینہ طور پر شہریوں پر حملے اور گھروں کی مسماری جیسی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیلی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے لبنانی حدود میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن کا ہدف حزب اللہ کے ٹھکانے تھے۔
(جاری ہے)
ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی پوزیشنوں کے قریب بھی حملے ہو رہے ہیں۔
شہری تنصیبات کی تباہی
جنوبی لبنان مین سیکڑوں رہائشی عمارتیں ابھی تک ناقابل رسائی ہیں۔ اس علاقے میں لوگ نہ تو اپنے گھروں کی تعمیرنو کر سکتے ہیں اور نہ ہی زندگیوں کی بحالی شروع کر سکتے ہیں، کیونکہ انہیں مزید حملوں کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔
سینکڑوں سکول، طبی مراکز، عبادت گاہیں اور دیگر شہری مقامات یا تو ناقابل استعمال ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔21 ستمبر کو سرحدی علاقے بنت جبیل میں اسرائیلی ڈرون نے ایک کار اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے ایسے واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جن سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔
دفتر نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 103 شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اس عرصہ میں لبنان سے اسرائیل کی جانب داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا کسی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
80 ہزار افراد بے گھر
وولکر ترک نے کہا کہ گزشتہ سال اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین لڑائی کے بعد لبنان میں 80,000 سے زیادہ لوگ اب بھی بے گھر ہیں۔
مہاجرین اور پناہ گزین پہلے ہی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے تھے جو اب مزید بگڑ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی اسرائیل کے تقریباً 30,000 افراد بھی بدستور بے گھر ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ نیک نیتی سے جنگ بندی کا نفاذ ہی پائیدار امن کی واحد راہ ہے اور اس کی شرائط کی مکمل پاسداری کی جانی چاہیے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے تحت مستقل جنگ بندی کی طرف بڑھنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.