
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
یو این
جمعرات 2 اکتوبر 2025
01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) 2004 میں عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے خیرسگالی سفیر سٹرومبولوفولز کے لیے چاڈ میں امدادی مقصد کی خاطر ایک ناقابل رسائی مقام تک پہنچنے کا واحد ذریعہ اقوام متحدہ کی امدادی فضائی سروس (یو این ایچ اے ایس) تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے اس ادارے کا نام سنا۔
سٹرومبولوفولز اداکار، صحافی اور پروڈیوسر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس دورے میں انہوں نےمشاہدہ کیا کہ یہ سروس دنیا بھر کے امدادی اداروں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت اور واحد ادارہ ہے جو کسی بھی ایسی جگہ پہنچ سکتا ہے جہاں کسی اور کے لیے رسائی آسان نہیں ہوتی۔
'یو این ایچ اے ایس' گزشتہ دو دہائیوں سے نہایت اہم خدمات انجام دے رہا ہے جن کی بدولت اقوام متحدہ کے اداروں کو دور دراز اور مشکل علاقوں تک انسانی امداد اور عملہ پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔
(جاری ہے)

کووڈ۔19 وبا ہو (جب بہت سی کمرشل پروازیں معطل ہو گئی تھیں) یا ہیٹی کا تباہ کن زلزلہ، اس ادارے نے انتہائی مشکل حالات میں بھی خدمات کی انجام دہی برقرار رکھی ہے۔ لیکن امدادی وسائل میں کمی کے باعث اب اس کے لیے پروازیں جاری رکھنا اور لوگوں کو مدد پہنچانا مشکل ہو سکتا ہے۔
ادارے میں شعبہ خارجہ تعلقات کے سربراہ ہیڈلی ٹاہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں ایک نمائش کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رکن ممالک سے سیاسی حمایت لینے اور انہیں یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا وعدہ پورا کرنے کے لیے 'یو این ایچ اے ایس' کے لیے امدادی مالی وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔
موثر اور کفایتی نظام
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رواں سال کے آغاز میں 'یو این 80' اقدام متعارف کرایا تھا جس کا مقصد ادارے میں کفایتی اقدامات اٹھانے کے علاوہ اس کے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور ان کی اصلاح کرنا ہے۔ تاہم 'یو این ایچ اے ایس' اقوام متحدہ کا ایسا ادارہ ہے جو پہلے ہی موثر اور کفایتی انداز میں کام کر رہا ہے۔
ہیڈلی ٹاہ کے مطابق، اقوام متحدہ کے 600 سے زیادہ ادارے اور پروگرام اس کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں اس لیے ہر ایک کو اپنی الگ پرواز یا فضائی نظام ترتیب دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ان کا کہنا ہے کہ ادارہ یہ کام دنیا بھر کی امدادی برادری کے لیے کر سکتا ہے۔ یہ دیگر اداروں کے لیے سپلائی چین چلا کر انہیں اپنے بنیادی مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
انسانی امداد کی فراہمی پر اٹھنے والے 70 فیصد اخراجات فضائی پروازوں اور امداد کی تقسیم کے عمل پر خرچ ہوتے ہیں۔ اس طرح، سپلائی چین میں معمولی سی بچت بھی کروڑوں ڈالر کا فائدہ دیتی ہے اور اسی لیے 'یو این ایچ اے ایس' خاص اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔
کم وسائل میں زیادہ کام
ہیڈلی ٹاہ کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے دستیاب وسائل گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہیں۔
یہ کمی امدادی اقدامات کو متاثر کرتی ہے لیکن اس کے باوجود 'یو این ایچ اے ایس' کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کر رہا ہے۔موجودہ حالات میں ادارے نے اپنی کارروائیوں کو زیادہ موثر بنانے کے لیے طیاروں کی تعداد کم کی ہے، معاہدوں کو دوبارہ طے کیا ہے اور بعض مقامات کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔ تاہم، اب بھی 12 ممالک میں امدادی اقدامات کے لیے خدمات کی فراہمی جاری ہے۔
ادارے نے کم وسائل میں اپنی خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے طیاروں کی فوری دستیابی، ہنگامی امدادی کارروائیوں کے نئے طریقوں سے کام لینے اور ڈیجیٹل بکنگ سسٹم میں بہتری لانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔
جارج سٹرومبولوفولز کا کہنا ہے کہ 'یو این ایچ اے ایس' جو کام کر رہا ہے اس کے لیے بے مثل مہارت درکار ہے۔ اگر یہ ادارہ نہ ہو تو دنیا بھر میں بہت سی جانوں، وقار اور امیدوں کا زیاں ہو سکتا ہے۔

'یو این ایچ اے ایس' کے طیارے
سیسنا 208 کارواں ایک چھوٹا اور ہمہ جہت طیارہ ہے جو ادارے کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ طیارہ مختصر اور کچے رن وے پر بھی باآسانی ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے اور ان علاقوں کے لیے انتہائی موزوں ہے جہاں سڑکیں اور ہوائی اڈے موجود نہیں ہوتے۔یہ مضبوط طیارہ اپنے طاقتور ٹربو پروپ انجن کی بدولت زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس انجن میں روایتی جیٹ انجن کے مقابلے میں کم ایندھن استعمال ہوتا ہے۔ اس میں ایک وقت میں 12 امدادی کارکنوں کو لے جانے کی صلاحیت ہے۔
'یو این ایچ اے ایس' کے زیراستعمال دیگر جہازوں میں ایئربس سپر پوما ایچ 215 اور ڈی ہیویلینڈ کینیڈا ڈیش 8 طیارہ شامل ہیں۔
گزشتہ دہائی میں 38 لاکھ سے زیادہ امدادی کارکنوں نے 'یو این ایچ اے ایس' کے جہازوں پر سفر کیا اور لاکھوں لوگوں کو امید اور ضروری امداد پہنچائی۔
2024 میں ادارے کی فضائی پروازوں کے ذریعے 21 ممالک میں ہزاروں میٹرک ٹن سامان پہنچایا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.