صدرایف سی سی آئی فاروق یوسف شیخ کی احمد افضل اعوان کو پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا سینئر وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر فاروق یوسف شیخ نے احمد افضل اعوان کو پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا سینئر وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے پی ایچ ایم اے اور شہر کے مسائل کے حل کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیمبر کے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا ۔