آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویزاحمد کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نےایڈووکیٹ پرویز احمد سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے دعا کی کہ اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\932