
ڈکی بھائی کی مشکلات برقرار، جوئے کی پروموشن کے کیس میں درخواستِ ضمانت مسترد ہوگئی
وکیل صفائی اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ چوہدری نے محفوظ فیصلہ سنایا
ساجد علی
جمعرات 2 اکتوبر 2025
15:09

(جاری ہے)
سرکاری وکیل نے کہا کہ ’ملزم اور اس کے ساتھیوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ کیس میں کوئی متاثرہ شخص نہیں، حقیقت یہ ہے کہ متعدد افراد نے اس ایپ کے ذریعے مالی نقصان اٹھایا، ملزم سے دوران تفتیش ریکوری کی گئی تاہم جوئے کی ایپ سے حاصل رقم پر تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، عدالت میں پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی اے اور ایس ای سی پی نے ان ایپس کو ریگولرائز نہیں کیا، بائیونیمو کی ویب سائٹ پاکستان میں بین ہے‘۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ’جوئے کی ایپس کے ذریعے کمائی گئی رقوم بینکوں میں منتقل ہوئیں، جن کی دستاویزات اور اسٹیٹمنٹس بھی موجود ہیں، ڈکی بھائی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے کیوں کہ یہ ایپس نوجوانوں کو جوئے کی طرف راغب کر رہی تھیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے کیوں کہ ریمانڈ کے دوران اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں‘۔ دوران سماعت ڈکی بھائی کے وکیل نے مؤقف پیش اپنایا کہ ’مقدمے میں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں، نہ ہی ان کے مؤکل کوکسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی، انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ 17 اگست کو درج ہوا، انہوں نے پیکا 37 لگائی اس کا مطلب یہ کہ اگر یہ غیر قانونی ایکٹویٹی ہے تو پہلے اس کو بلاک کیا جاتا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا‘۔ وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ ’اگر یہ ایپس غیرقانونی تھیں تو سب سے پہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیئے تھا، 2020ء کے رول بھی ان کو کہتے ہیں کہ اگر اس طرح غیر قانونی ایپس چل رہی ہیں تو انہیں بند کروائیں، جب تک مقدمہ درج ہوا، اس وقت تک پی ٹی اے نے ان ایپس کو نہ تو بین کیا اور نہ ہی غیر قانونی قرار دیا تھا‘، ڈکی بھائی کے وکیل اور سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
-
مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
-
عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
-
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
-
عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرملک بھر کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں،ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
سند ھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ گورنرسندھ
-
غزہ سٹی کے تمام فلسطینی وہاں سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع
-
’بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا‘ فیروزخان کی انسٹا سٹوری نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا
-
حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن ..
-
سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے
-
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.