پیپلز پارٹی ہی ملک کی اصل جمہوری قوت ہے،رانا گلزار تاج

جیالے بکنے والے نہیں وہ آخری دم تک پارٹی کے وفادار رہیں گے اور ہر مہم سازی کو ناکام بنائیں گے،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پی پی پی کے رہنما جنرل سیکریٹری PS-118و سربراہ کراچی ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن رانا گلزار تاج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی اصل جمہوری قوت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکالنے اور بہترین خارجہ پالیسی سے ملک کا وقار بڑھانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے پی پی پی کے خلاف میڈیا مہم سازی پی پی پی کی کراچی کے لئے خدمات سے خوفزدہ افراد کر رہے ہیں۔

ہم قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو، بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کے سچے سپاہی اور بلاول بھٹو کے جانثار سپاہی ہیں۔ خون کے آخری قطرے تک پیپلز پارٹی ہی ہماری رگوں میں بستی ہے۔ رانا گلزار تاج نے اس پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے کہ بعض عناصر صدر ویسٹ عابد ستی اور بلدیہ کراچی کے مظاہرے کے حوالے سے انکا نام ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام نظم و ضبط اور پارٹی کا ٓسول ہے جسکی میں مکمل پاسداری کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ میں ہم پی پی کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں۔ ہماری کراچی قیادت اور نمائندوں پر ہمیں فخر ہے۔ عوام جلد کراچی کی ترقی میں تیزی دیکھیں گے، میئر کراچی کو دو سو ارب کی گرانٹ دی جائے تاکہ وفاق کو کراچی معاشی ترقی میں مذید حصہ ڈال کر ثابت کرے کہ وہ کراچی سے مخلص ہیں۔

میئر کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تقسیم کرنے کی مہم بری طرح ناکام ہوگی۔ کیونکہ ہمارے دل بلاول بھٹو کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ پیپلز پارٹی غلط اور خراب عناصر کی راہ میں رکاٹ بنے گی کیونکہ ہم حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے خادم بھی ہیں۔

رانا گلزار نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قوت ہیں اور ہم سب ملکر ویسٹ کی تمام نشست حاصل کرکے چیئرمین بلاول بھٹو کو سرپرائز دیں گے۔ تاہم ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے ہم عوام دشمن اور مفاد پرستوں کے خلاف جدوجید جاری رکھیں گے۔ جیالے ایک ورکر ورکر کو سلام۔ اپنے ساتھی شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مہم سازوں کو متنبہ کیا کہ جیالے بکنے والے نہیں وہ آخری دم تک پارٹی کے وفادار رہیں گے اور ہر مہم سازی کو ناکام بنائیں گے۔