Live Updates

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے،نور حسن کھوکھر

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)شہری اتحاد ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر نور حسن کھوکر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی نور حسن کھوکر نے کہا کہ اس فیصلے نے جہاں غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے، وہیں کاروباری طبقے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عام آدمی بجلی، گیس اور دیگر روزمرہ اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے کا اثر صرف ٹرانسپورٹ پر ہی نہیں بلکہ پورے مارکیٹ سسٹم پر پڑتا ہے۔ آٹا، سبزیاں، دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خودکار اضافہ ہو جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے اکثر یہ مقف اختیار کیا جاتا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے یا روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ ہر بار قربانی صرف عوام ہی کیوں دیں کیا حکومتی اخراجات میں کمی، غیر ضروری پالیسیوں پر نظر ثانی اور کرپشن کے خاتمے کے ذریعے بوجھ کم نہیں کیا جا سکتا ایک عام مزدور، جو دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرتا ہے، جب اسے ہر دوسرے مہینے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر ملتی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات