گلشن ضیا میں مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،شاہد آرائیں

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)عوام دوست پارٹی کے صدر شاہد آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی کے خلاف میئر اور کرپٹ افسران کے اقدامات افسوس ناک ہیں۔ میئر کراچی کا عوامی مظاہروں اور عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کے بجائے کرپٹ افسران کی سرپرستی پر عوام دوست پارٹی کا شدید رد عمل۔ بلاول بھٹو کا ویژن میئر کی پالیسی کے برخلاف ہے۔

گھر بنانے والے بلاول بھٹو میئر کا احتساب کریں۔ گلشن ضیا میں مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ پی پی پی کے عہدیداروں کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہیں۔ عابد ستی، ممتاز تنولی، شہزادہ گلفام اور پی پی پی کراچی کی قیادت، وزرا اور مشیران زمینوں پر قبضے کرا رہے ہیں۔ نو ہزار ایکڑ کے بعد آباد گلشن ضیا کے اے سے سی بلاکس پر جعلی عدالتی آرڈر لا کر فیصل رضوی اور اسکے سرپرستوں اور امن کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کے افراد کا رات تین بجے گھروں میں گھس کر گھر خالی کرانا شناختی کارڈ چیک کرنا حساس اداروں کے لئے بھی خطرے کا الارم ہے۔

(جاری ہے)

گلشن ضیا کے مکینوں کے احتجاج اور گھنٹوں ٹریفک معطل رہنے کی خبریں اور اخبارات کو دھمکی آواز فون انہی کے ہیں جو امتیاز میر اور آزادی صحافت کے لئے شہید ہونے والوں کو دیئے گئے۔ عوام دوست پارٹی سے گلشن ضیا کے متاثرین نے اورنگی کے دفتر میں ملاقات کی۔ بتایا کہ سہیل مشتاق، عارف قاضی، حفیظ رند، غفار قاضی، ڈپٹی کمشنرز، فیصل رضوی، منگھو پیر کا چیئرمین، اورنگی کا چیئرمین۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کی پی پی پی کی قیادت شامل ہے۔ عباس رضا زیدی معظم قریشی نے رقوم وصول کرکے کاروائی کرائی۔ جبکہ جعلی دستاویزات سیف عباس نے کے ڈی اے کے سابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ کی حیثیت سے تیارکیں۔ نیب زدہ ہیں۔ جبکہ مساجد اور مدرسوں کی زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں۔ ہم سے پوچھا گیا کہ کس مسلک سے ہو اور یہ صورتحال گھبیر ہے۔ شاہد آرائیں نے کہا کہ ہم صدر آصف علی زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میئر کو طلب کیا جائے۔ کرم اللہ وقاصی ا کویک کروڑ، سیف عباس پچیس لاکھ دے کر افسر بنے۔ جبکہ جعلی تعیناتیوں کے بعد ترقیاتی کاموں کے لئے پیسے نہیں بچے۔ بھتہ سسٹم چل رہاہے میئر کی ریکوری کارکردگی دس فیصد بھی نہیں۔ میونسپل کمشنر نے ایک فیصد بھی ریکوری کی کوشش نہیں کی صرف ایم یو سی ٹی کی ریکوری پر گزارا ہو رہا ہے۔ نیب سے سزا یافتہ افراد کو خفیہ طریقے سے میئر بابر مارکیٹ کے اسپتالسے تنخواہ دینے کے بعد اب ریٹائرمنٹ بھی دے رہے ہیں۔

میئر پیپلز پارٹی کو ختم اور اپوزیشن کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ناصر شاہ بہترین وزیر ہیں انصاف کریں اور فوری گلشن ضیا کے چھینے گئے مکان واپس اور دہشت گردوں سے تحفظ اور فیصل رضوی اینڈ کمپنی کو فارغ کریں۔ ہم ہر مثبت عمل میں پی پی پی کے ساتھ ہوں گے۔