فیصل آباد،کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، چھ فرادزخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:57

ٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ا چھ فرادزخمی ہوگئے زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا آن لا ئن کے مطا بق ٹھٹہ ملوکے، تاندلیانوالہ،کرنٹ لگنے سے ظہور ولد بکر، عمر 50 سال کپڑے ڈالنے کے دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، گلزاراں بی بی زوجہ انور، عزیزاں بی بی زوجہ قادراورآفتاب ولد ظہور احمد زخمی ہو گئے ،گھر میں کپڑے خشک کرنے کے لیے ٹی آر کے ساتھ لوہے کی تار بندھی ہوئی تھی، کہ چھت والا پنکھا شارٹ ہو جانے کے باعث تار میں کرنٹ آ گیا۔

(جاری ہے)

ان کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے دیگر تین افراد بھی زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جاں بحق کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی علاوہ ازیںٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان تصادم،ایک نوجوان جاںبحق تین زخمی ،آن لائن کے مطا بق تاندلیانوالہ ماموں کانجن احسان چوک میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیا ن تصا دم ہوا، حا دثہ کے نتیجہ میں بابر ولد رانجھاسکنہ بنگلہ چوک جا ں بحق ہو گیا ، جبکہ تصور، اشتیاق اور اللہ دتہ شدید زخمی ہو گئے ۔