گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، غزہ میں بربریت،مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج کا اعلان

۵صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنان کی گرفتاریاں کھلی دہشت گردی، اہل غزہ کی فوری مدد کی جائے،خالد مسعود سندھو

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:30

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اہل غزہ کی امداد کے لئے جانے والے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور شرکا کی گرفتاری، اہل غزہ پر دو سال سے جاری بربریت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا، خطبات جمعہ میں اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم، بربریت کو اجاگر کیا جائے گا، بعد نماز جمعہ ملک کے تمام چھوٹیبڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مظاہرے ہوں گے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور قافلے کے شرکا کی گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے،اہل غزہ کو امداد پہنچانے والے افراد انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، اسرائیلی فورسز نے طاقت کے زور پر امدادی قافلے کو روکا، شرکا کی گرفتاری عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکہ ایک طرف امن کے دعوے کرتا ہے لیکن دوسری جانب اسرائیل کو پشت پناہی دے کر ظلم و جبر کا ساتھ دے رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ، او آئی سی و دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی بربریت کا نوٹس لیں اور فوری طور پر صمود فلوٹیلا کے تمام شرکا کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے،جمعہ کو ملک گیر احتجاج میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والیشہری شریک ہوں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل غزہ کے لئے فوری طور پر امدادی سامان پہنچایا جائے، مسلم ممالک کے حکمران امن معاہدے کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ اہل غزہ کی بھی حمایت کریں