رحیم یارخان،محکمہ خوراک کی سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پرکارروائی،610بوری میدہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ڈرائیورٹرالرسمیت زیرحراست

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:40

ٴْرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)محکمہ خوراک کی سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پرکارروائی‘ ٹرالر کے ذریعے 610بوری میدہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ ٹرالر ڈرائیورٹرالرسمیت زیرحراست۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ خوراک کے فوڈ گرین انسپکٹرمحمدقاسم نے سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ کوٹسبزل پرخفیہ نشاندہی پر ٹرالرنمبریTLM-046 کوروک کرچیکنگ کے دوران لوڈ610بوری میدہ جسے صادق آباد کی فلور مل سے کراچی سمگل کیاجارہاتھا کوضبط کرکے ڈرائیور طاہررضا کوٹرالرسمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا